0
Wednesday 18 Mar 2015 12:25

ایم کیو ایم کی سندھ حکومت ممکنہ شمولیت، سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

ایم کیو ایم کی سندھ حکومت ممکنہ شمولیت، سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت بعض وزراء، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیروں اور معاون خصوصی کو فارغ کر دیا جائے گا، کچھ کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات میں کیا گیا۔ امکان ہے کہ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر سے محکمے کا قلمدان واپس لے کر انھیں محکمہ داخلہ دیا جائے گا، جبکہ صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں روبینہ قائم خانی کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس چلنے کے باعث وزیراعلیٰ سندھ کے کچھ معاون خصوصی اور مشیروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جنھیں عنقریب فارغ کر دیا جائے گا۔

سابقہ چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے پہلے ہی ان معاون خصوصی اور مشیروں کو واضع پیغام دے دیا تھا کہ اب وہ سپریم کورٹ میں اپنا دفاع خود کرنے کے انتظامات کریں، کیونکہ سندھ حکومت مزید ان کا دفاع نہیں کر سکتی۔ جام مہتاب سے قلمدان واپس لینے کے بعد وزارت صحت بھی خالی ہو جائے گی، ان سے محکمہ صحت خالی کرانے کا مقصد ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں امکانی شمولیت ہے، کیونکہ محکمہ صحت ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وزراء کے پاس ہی رہا ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جام مہتاب ڈاہر کو وزارت داخلہ کا قلمدان دینے کا مقصد وزیراعلیٰ سندھ کے اختیارات کم کرنا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 448305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش