0
Wednesday 18 Mar 2015 14:59

علامہ ساجد نقوی کی بریت کے خلاف دائر اپیل خارج

علامہ ساجد نقوی کی بریت کے خلاف دائر اپیل خارج
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے اعظم طارق قتل کیس میں علامہ سید ساجد علی نقوی اور امان اللہ سیال کو اعانت جرم کے الزامات سے بری کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے خصوصی عدالت کے 27 نومبر 2004 کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اعظم طارق کے بھائی عالم طارق کی اپیل خارج کر دی۔ عدالت نے اسی کیس میں مدثر علی اور محمد علی کی بریت کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 448349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش