QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، جشن نوروز کا سکیورٹی پلان جاری

18 Mar 2015 16:13

اسلام ٹائمز: ڈی پی او نے اہل تشیع کے اکابرین سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے 21 مارچ جشن نوروز کے سکیورٹی پلان سے آگاہ کیا، شہر کو تین سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے، آٹھ سے زائد پولیس اہلکار بیک وقت ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، سٹی سرکل میں موٹر سائیکل پر مکمل پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن نوروز کے موقع پر سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ اسماعیل خان صادق حسین بلوچ نے جشن نوروز کے موقع پر دہشتگردی کے پیش نظر سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کو تین سیکٹرز میں تقسیم کر دیا ہے، جبکہ جشن نوروز کے مرکزی مقام جامع مسجد و امام بارگاہ یاعلی علیہ السلام، المعروف مسجد لاٹو فقیر سے مبارکی قصائد کی چار ٹولیاں برآمد ہوں گی۔ جس پر چار DSPsسمیت 800 اہلکار جن میں زیادہ تر پولیس ملازمان سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ضلع کے تمام اہم مقامات پر کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ 20/21 مارچ کو ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی، لیکن اس کا اطلاق چھوٹے بچوں، عورتوں، بزرگوں اور صحافی حضرات پر نہیں ہوگا، جبکہ سٹی سرکل کے اندر 21 مارچ بروز ہفتہ صبح 06:00 سے شام 06:00 بجے تک موٹر سائیکل پر مکمل پابندی ہوگی اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ٹولیوں کے روٹ کی صفائی / ٹولیوں میں غیر ضروری اشخاص، چھتوں سے پانی پھینکنے والوں اور اونچی آواز میں ڈیک چلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ ٹولیوں کے روٹس کی بذریعہ بم ڈسپوزل سکواڈ چیکنگ کرائی جائے گی اور اختتام تک BDS سکواڈ ٹولیوں کے ہمراہ رہے گا۔ اس کے علاوہ ڈھول / نقارہ سر عام بجانے پر پابندی ہوگی۔ اس میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 448377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448377/ڈی-آئی-خان-جشن-نوروز-کا-سکیورٹی-پلان-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org