QR CodeQR Code

حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف نیشنل ایکشن پلان استعمال کر رہی ہے، علامہ اسدی

18 Mar 2015 17:16

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گرد مخالف قوتوں کو ہراساں کر کے دہشت گردوں کی خوشنودی حاصل کر رہی ہے، صاحبزادہ حامد رضا کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے، فیصل آباد انتظامیہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے سامنے بے بس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور ممتاز عالم دین علامہ عبدالخالق اسدی نے فیصل آباد میں ڈویژنل رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کو استعمال کر رہی ہے، حکومت دہشت گرد مخالف قوتوں کو ہراساں کر کے دہشت گردوں کی خوشنودی حاصل کر رہی ہے، صاحبزادہ حامد رضا کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے، فیصل آباد انتظامیہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے سامنے بے بس ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعصب اور دہشت گردوں کے سہولت کار پنجاب کے وزیر کے ایماء پر پنجاب بھر میں دہشت گرد مخالف قوتوں کیخلاف انتقامی کارروائی جاری ہے، پنجاب حکومت اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مخلص ہے تو اپنی صفوں سے دہشت گردوں کے سرپرست اور سہولت کار وزیر کو الگ کرے، وزیر موصوف پنجاب میں خانہ جنگی کے درپے ہیں، اگر ظلم و زیادتی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم تخت لاہور کی جانب مارچ کرنے پر مجبور ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 448393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448393/حکومت-سیاسی-مخالفین-کیخلاف-نیشنل-ایکشن-پلان-استعمال-کر-رہی-ہے-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org