0
Wednesday 18 Mar 2015 21:20

لکھوی کے بارے میں ٹھوس شواہد پاکستان کو فراہم کر دیئے، امریکہ

لکھوی کے بارے میں ٹھوس شواہد پاکستان کو فراہم کر دیئے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں امریکہ حکام نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ کے آپریشنز کمانڈر ذکی الرحمان لکھوی کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد پاکستان کو فراہم کر دیئے ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ لکھوی کے بارے میں پاکستان کو باوثوق شواہد فراہم کر دیئے ہیں۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث دیگر دو ملزمان سے متعلق شواہد بھی پاکستانی حکام کو فراہم کئے گئے ہیں، تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں لائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی ختم کیے جانے کے عدالتی احکامات کیخلاف بیان بازی پر پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنا رد عمل ظاہر کیا تھا کہ بھارت کو کیس سے متعلق واویلا کرنے کی بجائے ٹھوس ثبوت فراہم کرنے چاہیں۔ چند روز قبل بھی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ امید کرتا ہے کہ پاکستان مذکورہ کیس سے متعلق ملزمان کے خلاف کاروائی کے وعدے کو پورا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 448452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش