0
Thursday 19 Mar 2015 02:09

صولت مرزا کا بیان ایم کیو ایم کیخلاف سازش ہے، الطاف حسین

صولت مرزا کا بیان ایم کیو ایم کیخلاف سازش ہے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صولت مرزا کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایم کیو ایم کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ صولت مرزا ایم کیو ایم کے پرانے اور کارکن ہونے کے ساتھ معروف ٹارگٹ کلر بھی ہیں۔ عدالت کی جانب سے جنہیں سزائے موت سنائی جاچکی ہے، اور آج صبح یعنی 19 مارچ کو انہیں پھانسی دی جانی تھی۔ پھانسی سے کچھ دیر قبل ان کے آخری بیان کی وڈیو سامنے آئی، جس میں انہوں نے کئی سیاسی رہنماوں کے بارے میں سنگین انکشافات کیئے۔ صولت مرزا نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ میں ایک نشان عبرت ہوں، اسی بیان میں انہوں نے بابر غوری اور الطاف حسین کے علاوہ ایم کیو ایم کے دیگر رہنماوں کے نام بھی لیئے ہیں۔ صولت مرزا کے اس وڈیو بیان کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان ایک سازش ہے۔ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کابیان کچھ دن پہلے ریکارڈ کیا گیا اور یہ ایجنسیوں نے ریکارڈ کروایا، مگر یہ ایم کیو ایم کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور ایسا کرنے سے کارکنوں کے ذہن تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔ صولت مرزا کا بیان جھوٹ ہے اور یہ ایم کیو ایم کا امیج خراب کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں کبھی صولت مرزا سے نہیں ملا، اور نہ ہی میری کبھی اس سے ٹیلیفونک بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستانی جیلوں میں تین سال گزارے ہیں۔ میں کبھی کسی قسم کے ٹرائل سے نہیں گھبرایا۔
خبر کا کوڈ : 448504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش