0
Thursday 19 Mar 2015 02:28

ملک میں چھٹی مردم شماری اگلے سال کرانے کا اعلان

ملک میں چھٹی مردم شماری اگلے سال کرانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کے اتفاق رائے سے مارچ 2016ء میں ملک میں چھٹی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں ضرورت پڑنے پر سول آرمڈ فورس اور پاک فوج کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری مارچ 2016ء میں کرانے کی منظوری دے دی گئی جس پر تیرہ ارب روپے خرچ ہوں گے اور فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کیلئے جہاں ضرورت پڑی سول آرمڈ فورس اور پاک فوج کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں ملک میں مجسٹریسی نظام بحال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ مجسٹریسی نظام بحال کرنے کا مسودہ قانون بھی منظور کر لیا گیا۔

سندھ اور خیبرپختونخوا کے اعتراضات کے باعث پاور جنریشن پالیسی کی منظوری موخر کر دی گئی اور ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو صوبوں سے پالیسی پر مشاورت کرے گی۔ کونسل نے پیٹرولیم پالیسی دو ہزار نو اور دو ہزار بارہ میں ترامیم بھی منظوری دی گئیں۔ کونسل نے پاکستان حلال اتھارٹی قائم کرنے کے بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مستقبل پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تاہم اس حوالے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 448512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش