0
Thursday 19 Mar 2015 23:01

امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنی صفوں مین اتحاد قائم کریں، علامہ صادق تقوی

امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنی صفوں مین اتحاد قائم کریں، علامہ صادق تقوی
اسلام ٹائمز۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی خصوصی تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس سے علامہ صادق رضا تقوی نے خطاب کیا۔ تربیتی و فکری نشست سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان آج کل جن حالات سے دوچار ہے ان کے پیش نظر تمام مکاتب فکر کو چاہیے کہ وہ اتحاد و اتفاق سے دہشت گردی کو رکوانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ استعمال کریں، تاکہ قوم اس عالمی سازش کو ناکام بنا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف ذرائع سے اپنے اثرورسوخ استعمال کر سکتے ہین مثلا تمام مکاتب فکر کے علماء دہشت گردی کے خلاف بہت اہم رول ادا کرسکتا ہے اگر وہ اپنے ممبر سے، مدرسہ، خطبات میں، قلم یا سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعہ پاکستان کے ہر کونے میں بھائی چارے اور حق کی آواز کو بلند کریں، ہمیں دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ وطن عزیز جلد دہشت گردی کی دلدل سے نکل سکے۔

علامہ صادق رضا تقوی کا دہشت گردی کے حوالے سے مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بعض اوقات ہمیں نظر آتا ہے کہ ایک مکتب کے بے گناہ لوگوں کو مارا جاتا ہے پھر اسی کو کاونٹر کرنے کے لئے اس کے مخالف طبقہ کو مارا جاتا ہے تاکہ ملک میں مذہبی اور لسانی فسادات کو ہوا دی جا سکے، یہ بات طے ہے کہ اس کے پس پردہ ایک منظم ہاتھ ہے جو اسرائیل اور امریکہ سے جا ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء سے درخواست کرونگا کہ امریکہ اور اسرائیل کے اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنی صفوں مین اتحاد اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کریں ورنہ یہ آگ پھیلتی جائے گی اور آنے والے وقتوں میں اس کا دائرہ وسیع ہوتا چلا جائے گا۔

اس بناء پر تمام مکاتب فکر تمام سیاسی جماعتیں اہل قلم صحافی اس ظلم میں آواز حق بلند کریں اور مشترکہ جدوجہد سے اس ظلم کے خلاف ایک فورم تشکیل دیں تاکہ معصوم انسانوں کے جانوں کا تحفظ ممکن ہو اور وطن عزیز کی حفاظت کرسکیں اور دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شعور و فکر کے آکسیجن کم ہوتی جا رہی ہے تمام مذہبی سیاسی جماعتیں ملک ایک فورم بنائیں تو اس آکسیجن کی کمی کو ختم کی جا سکتی ہے اور وطن عزیز میں ایک افہام و تفہم قوت برداشت اور دلائل کے ساتھ جواب دینے کی فضاء کو قائم کیا جاسکتا ہے تاکہ ہمارے آنے والے نسلو ں کوپاکستان کی مستقبل کو اس دہشت گردی کی دلدل سے نجات دے سکیں۔
خبر کا کوڈ : 448521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش