QR CodeQR Code

گذشتہ سال وسطی افریقہ میں 436 مساجد شہید کی گئیں، یو این او

19 Mar 2015 22:10

اسلام ٹائمز: سکیورٹی کونسل کی جانب سے وسطی افریقی جمہوریہ کے دورے کے بعد نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سمنتھا پاور نے افریقی ملک میں تباہ کاریوں کو انتہائی المناک اور بھیانک قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمنتھا پاور نے کہا ہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں گزشتہ ایک برس میں بدترین نسلی فسادات کے دوران 436 مساجد شہید کی گئیں۔ سکیورٹی کونسل کی جانب سے وسطی افریقی جمہوریہ کے دورے کے بعد نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے افریقی ملک میں تباہ کاریوں کو انتہائی المناک اور بھیانک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دارالحکومت بنگوئی کے مضافات میں مسلم رہائشی علاقوں کا دورہ کیا، وہاں کی پوری آبادی انتہائی خوف کے عالم میں زندگی گزار رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر اپنے شدید خدشات کا اظہار بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 448730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448730/گذشتہ-سال-وسطی-افریقہ-میں-436-مساجد-شہید-کی-گئیں-یو-این-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org