0
Thursday 19 Mar 2015 23:55

آصف زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی ہدایت پر لوگوں کو قتل کیا، عزیر بلوچ کا انکشاف

آصف زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی ہدایت پر لوگوں کو قتل کیا، عزیر بلوچ کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ دبئی میں گرفتار لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت دیگر رہنما انہیں ٹارگٹ کلنگ کی ہدایت دیتے تھے اور ان ہی کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’جی فار غریدہ‘‘ کی میزبان غریدہ فاروقی کے مطابق لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ نے دبئی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، شرجیل میمن اور اویس مظفر انہیں براہِ راست ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیتے تھے اور ان ہی کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔ عزیر بلوچ کی جانب سے دیئے گئے بیان میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی براہ راست تعلقات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیر بلوچ دبئی حکام کی حراست میں ہے، جسے پاکستان واپس لانے کے لئے پولیس ٹیم بھی دبئی بھیجی گئی تھی، تاہم دبئی کی عدالت نے عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کیلئے پیش کئے گئے ریکارڈ کو ناکافی قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 448767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش