0
Friday 20 Mar 2015 09:43

ایم کیوایم کالعدم تنظیم نہیں اپنا سیاسی وجود برقرار رکھے گی، فضل الرحمن

ایم کیوایم کالعدم تنظیم نہیں اپنا سیاسی وجود برقرار رکھے گی، فضل الرحمن

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا جرائم پیشہ مافیا سے اظہار لاتعلقی خوش آئند ہے۔ اپنے ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کوئی کالعدم تنظیم نہیں بلکہ ملک کی ایک سیاسی حقیقت ہے اور اپنی یہ حیثیت برقرار بھی رکھے گی، ایم کیو ایم کا جرائم پیشہ مافیا سے اظہار لاتعلقی خوش آئند ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں معصوموں کا خون بہانے والے لوگوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں بھیجے جانے چاہیں۔

خبر کا کوڈ : 448797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش