QR CodeQR Code

داعش کیخلاف کارروائی کےلئے ایرانی فوج عراقی علاقے میں داخل

20 Mar 2015 19:26

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی بری فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی فوج پچھلے سال جولائی میں اس وقت عراق میں اتاری گئی تھی، جب داعش کی جانب سے ایران کی طرف پیش قدمی کا خطرہ پیدا ہوا تھا، ایران کے جنگی طیارے بھی عراق کی سرحدوں کے قریب مسلسل پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا بوردستان نے تہران میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 5 بریگیڈ فوج عراق کی سرحد سے 40 کلو میٹر اندر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی بری فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بری فوج مغربی عراق کی سرحد عبور کرنے کے بعد کئی کلو میٹر اندر کارروائیاں کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش کی طرف سے خطرہ لاحق ہوا تو فوج مزید عراق کے اندر داخل ہو کر کارروائی کرے گی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ایرانی فوج پچھلے سال جولائی میں اس وقت عراق میں اتاری گئی تھی، جب داعش کی جانب سے ایران کی طرف پیش قدمی کا خطرہ پیدا ہوا تھا، ایران کے جنگی طیارے بھی عراق کی سرحدوں کے قریب مسلسل پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں، ایرانی فوج کی عراق میں موجودگی کا مقصد داعش کی ایران کی جانب پیش قدمی کو روکنا ہے۔ واضح رہے کہ رمادی میں پچھلے ہفتے داعش کے بم دھماکوں میں 13 عراقی فوجی مارے گئے تھے، عراق میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 448937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448937/داعش-کیخلاف-کارروائی-کےلئے-ایرانی-فوج-عراقی-علاقے-میں-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org