QR CodeQR Code

بالاکوٹ، جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

20 Mar 2015 23:02

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق بالاکوٹ سے سنگڑ جانے والی مسافر جیپ تیز رفتاری کے باعث سنجوڑہ کے قریب بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ بالاکوٹ کے علاقہ سنجوڑہ کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق بالاکوٹ سے سنگڑ جانے والی مسافر جیپ تیز رفتاری کے باعث سنجوڑہ کے قریب بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں طبی عملے نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 448973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448973/بالاکوٹ-جیپ-کھائی-میں-گرنے-سے-ایک-ہی-خاندان-کے-8-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org