QR CodeQR Code

کراچی کے شہری 72 گھنٹوں میں بیریئر اور رکاوٹیں ہٹا دیں، سندھ رینجرز

21 Mar 2015 00:16

اسلام ٹائمز: ترجمان رینجرز نے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل پر حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا ردعمل ہے، لیکن رینجرز کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کا پیچھا جاری رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے کراچی کے شہریوں کو 72 گھنٹوں میں سکیورٹی کے لئے لگائے گئے گیٹس اور رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کیلئے لگائے گئے گیٹس اور رکاوٹیں نہ صرف عوام بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں بھی مشکلات کا باعث بنتی ہیں، اسی لئے شہر میں سکیورٹی کے لئے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی جائیں، کیونکہ آئندہ 72 گھنٹوں کے بعد ان کے خلاف بلاتفرق آپریشن کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز نے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل پر حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ دھماکہ رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا ردعمل ہے، لیکن رینجرز کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کا پیچھا جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 448985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448985/کراچی-کے-شہری-72-گھنٹوں-میں-بیریئر-اور-رکاوٹیں-ہٹا-دیں-سندھ-رینجرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org