QR CodeQR Code

کراچی میں اسکولوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار

21 Mar 2015 18:15

اسلام ٹائمز: اورنگی ٹاؤن سے حساس اداروں کی کارروائی میں گرفتار دہشتگردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے پریڈی اور نیپا چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں پولیس موبائل کو بھی نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے اسکولوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گلشن اقبال اور ناظم آباد میں اسکولوں پر کریکر حملے میں ملوث ہیں، جبکہ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے پریڈی اور نیپا چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں پولیس موبائل کو بھی نشانہ بنایا۔ گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے، جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 449122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449122/کراچی-میں-اسکولوں-پر-حملے-ملوث-کالعدم-تنظیم-کے-5-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org