QR CodeQR Code

آئی ایس او کی مرکزی کابینہ کا اجلاس، مرکزی صدر کا کارکردگی پر اظہار اطمینان

21 Mar 2015 19:31

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن کا کہنا تھا کہ سالانہ تعلیمی کنونشن امسال بھی طلباء کی تعلیمی تربیتی فکری ہم آہنگی کیلئے اپریل میں منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے ہزاروں طلباء شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی صدر تہور حیدری کے زیر صدرارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیدران نے شرکت کی۔ منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات قلب عباس کے مطابق اجلاس 2 دن تک جاری رہا، جس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مرکزی صدر تہور حیدری نے کارکردگی  پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں اگلے 3 ماہ کے پروگرامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن کا کہنا تھا کہ سالانہ تعلیمی کنونشن امسال بھی طلباء کی تعلیمی تربیتی فکری ہم آہنگی کیلئے اپریل میں منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے ہزاروں طلباء شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری کے مطابق آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس اپریل کے پہلے ہفتے کراچی میں منعقد ہو گا، جس میں ملک بھر سے اراکین عاملہ شریک ہونگے۔ اجلاس میں سانحہ پشاور و شکار پور کے شہداء کے لئے دعا مغفرت بھی گئی۔


خبر کا کوڈ: 449135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449135/ا-ئی-ایس-او-کی-مرکزی-کابینہ-کا-اجلاس-صدر-کارکردگی-پر-اظہار-اطمینان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org