QR CodeQR Code

اس وقت ملک کو بے شمار اندورنی اور بیرونی بحرانوں کا سامنا ہے، سردار ظفر حسین

21 Mar 2015 22:16

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن، بدعنوانی، اقرباپروری، ناانصافی اور دیگر مسائل کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں، تمام مسائل کا حل ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔


اسلام ٹآئمز۔ جماعت اسلامی حلقہ پی پی 68 فیصل آباد کے ارکان و عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی سردار ظفر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن، بدعنوانی، اقرباپروری، ناانصافی اور دیگر مسائل کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں، تمام مسائل کا حل ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں اور ملک میں جس طرح کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے، اس کا ملک اور قوم کو شدید نقصان ہو رہا ہے، اس وقت ملک کو کسی چیلنج کا سامنا نہیں بلکہ بے شمار اندورنی اور بیرونی بحرانوں کا سامناہے۔ انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں روس کی شکست کے بعد نیٹو کے اسلام دشمن عزائم کو بھاپنے کی بجائے، حکمران ان سے اقتدار اور امداد کے خواہشمند ہیں۔ اس موقع پر نائب امیر رانا وسیم احمد، ضلعی نائب امیر شیخ مشتاق احمد، زونل امیر حاجی حنیف، جنرل سیکرٹری رانا نعیم اکرم نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 449168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449168/اس-وقت-ملک-کو-بے-شمار-اندورنی-اور-بیرونی-بحرانوں-کا-سامنا-ہے-سردار-ظفر-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org