0
Saturday 21 Mar 2015 23:05

اے پی سی میں اتفاق ہوا تھا کہ کسی جماعت کو مسلح ونگ رکھنے کی اجازت نہیں، عمران خان

اے پی سی میں اتفاق ہوا تھا کہ کسی جماعت کو مسلح ونگ رکھنے کی اجازت نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی جماعت کو مسلح ونگز رکھنے کی اجازت نہيں، سانحہ پشاور کے بعد آل پارٹيز کانفرنس ميں سب نے اس پر دستخط کيے تھے۔ دھاندلی کی تحقيقات کيلئے جوڈيشل کميشن عوام کی فتح ہے۔ بنوں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مسلح گروپ رکھنے کی اجازت نہیں، اے پی سی میں تمام جماعتوں نے اس پر اتفاق کیا تھا۔ سب برابر ہیں، چاہے حکومت کا حصہ ہوں یا اپوزیشن کا۔ ایم کیو ایم کیلئے الگ قانون نہیں، عمران خان نے جوڈيشل کميشن پر اتفاق کو عوام کی فتح قرار ديا، ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے ہی يہ ممکن ہوسکا، دھاندلی کی تحقيقات سے جہوريت آگے بڑھے گی۔ کپتان جب بنوں ميں دو ہزار دو سے بند گرلز اسکول پہنچے تو طالبات نے ان کا خيرمقدم کيا۔
خبر کا کوڈ : 449173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش