0
Sunday 22 Mar 2015 21:58

23 مارچ کے موقع پر ملکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں، توحید علوی

23 مارچ کے موقع پر ملکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں، توحید علوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 23 مارچ کے موقع پر پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا عزم کرتی ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے اُسی نظریئے کے تحفظ کے لئے قوم بیداری کا ثبوت دے اور ایک ہو کر دشمن کے مزموم عزائم کو ناکام بنا دے، کیونکہ پاکستان وہ نعمتِ خداوند ہے جس کے حصول میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل ہے، جس کا مقصد غلامی کی لعنت کو ختم کرنا تھا، مگر افسوس کہ آج بھی ہم غلام ہیں، کبھی ذات پات، رنگ نسل، مذہب تو کبھی کلچر اور کبھی اپنی انا کے، لیکن سب سے بڑھ کر بیرونی مداخلت کے باوجود خاموش رہنا اس سرزمین کے لئے زہرِ قاتل ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر توحید علوی نے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان میں نوجوانوں نے جو کردار ادا کیا تھا آج استحکامِ پاکستان میں بھی اُسی لگن اور بیداری کی ضرورت ہے، اور اگر نوجوان طبقہ متحرک نہ ہوا تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 449309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش