0
Sunday 22 Mar 2015 22:33

شہری اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

شہری اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، شہری اور دور دراز قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کواٹرز پشاور کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب، خیبر ایجنسی میں جاری خیبر ٹو کی کارروائیوں اور فاٹا میں سیکیورٹی صورت حال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ بھی کیا، اور زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر زخمی افسروں اور جوانوں کا حوصلہ اور جذبہ دیدنی تھا۔ آرمی نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ دورہ پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، شہری اور دور دراز علاقوں سے دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے پر عزم ہیں، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں، ملک میں قیام امن اور خوشخالی کیلیے ہر قیمت پر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 449310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش