QR CodeQR Code

گلگت جیل توڑ کر فرار ہونے والا قیدی احسان اللہ ہری پور سے گرفتار

22 Mar 2015 23:07

اسلام ٹائمز: ملزم مبینہ طور پر گلگت کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت گلگت جیل کو توڑ کر فرار ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت جیل سے فرار ہونے والا قیدی ہری پور سے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم احسان اللہ کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ملزم مبینہ طور پر گلگت کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت گلگت جیل کو توڑ کر فرار ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے باوجود پولیس سیکورٹی خدشات کے پیش نظر گرفتاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 449347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449347/گلگت-جیل-توڑ-کر-فرار-ہونے-والا-قیدی-احسان-اللہ-ہری-پور-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org