0
Monday 23 Mar 2015 07:47

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص لے کر رہیں گے، رانا طاہر سلیم

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص لے کر رہیں گے، رانا طاہر سلیم
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم اور منہاج القرآن کے ضلعی ناظم کاشف محمود نے کہا ہے کہ کارکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص لے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ہر حلقے سے کثیر تعداد میں کارکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کی احتجاجی ریلی میں شامل ہونگے۔ پی پی 71 فیصل آباد کے کارکنوں کے اجلاس کی صدارت عوامی تحریک ڈنمارک کے جنرل سیکرٹری حاجی مقبول عزیز نے کی۔ دوسری جانب منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی ضلعی ناظمہ روبینہ خاکی نے ضلعی آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 8 ماہ مکمل ہونے پر حکومتی دہشتگردی کے خلاف دن 11 بجے ریلوے سٹیشن تا چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی، جس میں مرد و خواتین کیساتھ ساتھ بچے بھی کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 449374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش