QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کاررورائی اطمینان بخش ہے،پیٹریاس کا اعتراف

23 Nov 2010 15:30

اسلام ٹائمز:فرانسیسی قومی اسمبلی کی خارجہ کمیشن کے چیئرمین ایکسل پونیاٹ نے کہا ہے کہ امریکی جنرل اور نیٹو کمانڈر ڈیوڈ پیٹریاس نے فرانسیسی پینل کو بتایا کہ پاکستان نے جنوبی وزیرستان اور پنجاب میں عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں


 پیرس:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج کے سربراہ امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے عسکریت پسندی کے خلاف پاکستانی کارروائی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
فرانسیسی قومی اسمبلی کی خارجہ کمیشن کے چیئرمین ایکسل پونیاٹ نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی جنرل اور نیٹو کمانڈر ڈیوڈ پیٹریاس نے فرانسیسی پینل کو بتایا کہ پاکستان نے جنوبی وزیرستان اور پنجاب میں عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔جن کے اطمینان بخش نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ایکسل کے مطابق پیٹریاس نے بتایا کہ اتحادی افواج دو لاکھ ساٹھ ہزار افغان فوجیوں کو تربیت دے چکی ہے۔اور مزید فوجیوں کی تریبیت جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 44941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/44941/دہشتگردی-کیخلاف-پاکستانی-کاررورائی-اطمینان-بخش-ہے-پیٹریاس-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org