0
Monday 23 Mar 2015 19:26

بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے، شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ

بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے، شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بحرینی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے آل خلیفہ حکومت کو جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی جان کا ذمہ دار قرار دیا اور تمام قیدیوں خاص طور پر جمعیت وفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے عدل و انصاف اور جمہوریت کے قیام اور اپنے دیگر مطالبات کی منظوری تک عراقی انقلاب کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب آل خلیفہ کی سکیورٹی فورس نے انقلاب کی شہید خواتین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے نکالی جانے والی ریلی پر زہریلی گیس اور چھرے والی گولیاں چلائیں۔ آل خلیفہ خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے خالد آل خلیفہ نے بھی الہملہ گائوں میں مظاہرین کو کچلنے کی کارروائی میں حصہ لیا اور لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کی۔ دوسری جانب بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت ایک طے شدہ منصوبے کے تحت الجو جیل میں قیدیوں پر تشدد کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 449526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش