QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس 31 مارچ کو جامعہ المنتظر لاہور میں ہو گا

23 Mar 2015 23:28

اسلام ٹائمز:وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری مولانا محمد افضل حیدری کے مطابق اجلاس میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے حالیہ جامعتہ المنتظر میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں اور حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بھی مجلس عاملہ کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ ایمپلی فائر ایکٹ کی روشنی میں اذان، خطبات جمعہ اور تبلیغات میں رکاوٹوں پر بھی بحث کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ہے۔ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر پہلے 29 مارچ کو طلب کیا گیا اجلاس اب 31 مارچ کو حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت جامعتہ المنتظر لاہور میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں ملک بھر سے رکن مدارس دینیہ کے پرنسپل حضرات شریک ہوں گے۔ اجلاس میں دستور کے مطابق آئندہ چار سال کے لئے نئے مرکزی صدر کا انتخابات بھی عمل میں لایا جائے گا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری مولانا محمد افضل حیدری کے مطابق اجلاس میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے حالیہ جامعتہ المنتظر میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں اور حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بھی مجلس عاملہ کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ ایمپلی فائر ایکٹ کی روشنی میں اذان، خطبات جمعہ اور تبلیغات میں رکاوٹوں پر بھی بحث کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 449595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449595/وفاق-المدارس-الشیعہ-کی-مجلس-عاملہ-کا-اجلاس-31-مارچ-کو-جامعہ-المنتظر-لاہور-میں-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org