0
Monday 23 Mar 2015 23:40

لعل مہدی خان دوبارہ امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین منتخب ہو گئے

لعل مہدی خان دوبارہ امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین منتخب ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کا 18واں تنظیمی و تربیتی احیائے امر آئمہ کنونشن امامیہ کالونی لاہور میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان، سینئرز و علماء کرام نے شرکت کی۔ تین روزہ کنونشن کا آغاز 21 مارچ کو ہوا کنونشن کے پہلے روز تمام ریجنز اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان مرکز نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں، تربیتی و تنظیمی نشستوں کا سلسلہ بھی جاری رہا، کنونشن کے دوسرے روز تعمیر ملت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علامہ جواد نقوی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ شہنشاہ نقوی اور علامہ امین شہیدی سمیت دیگر علما نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نظام ولایت فقیہہ اور نظام ولایت کیلئے تعلیمات آل محمد سے وابستہ ہونا ضروری ہے۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ آل محمد (ع) کی تعلیمات ہی ہمیں نظام ولایت کے نفاذ میں رہنمائی کر سکتی ہیں، مغرب و مشرق کی پیروری کئے بغیر آل محمد کی تعلیمات میں رہنمائی و وسعت ہے کہ دنیا کسی اور نظام کی ضرورت نہیں جس کی زندہ مثال ایران میں رائج نظام ہے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمیں ہر شعبہ زندگی میں تعلیمات آئمہ سے مربوط ہونا چاہئے۔ کنونشن کے آخری روز علماء کرام و سابقین کے خطابات جاری رہے۔ مرکزی صدر آئی ایس او تہور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہضتوں کی کامیابی کا بنیادی نقطہ نظام رہبریت سے متسمک ہونا ہے، نظام ولایت فقیہہ سے منسلک رہ کر ہم پاکستان میں اپنے اہداف کو مکمل کر سکتے ہیں، سابقین آئی ایس او اور آئی ایس او ملت میں احیاء امر آئمہ نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ امامیہ آرگنائزیشن کے نومنتخب چیئرمین لعل مہدی خان کے نام کا اعلان علامہ جمعہ اسدی نے کیا۔ لعل مہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال رواں میں آئی او کے شعبہ جات سے ادارہ جات کے سفر کو جاری رکھیں گے، ملت تشیع کی طلباء تنظیم آئی ایس او سے روابط کو عروج پر لے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 449599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش