QR CodeQR Code

مدارس کے نظام میں تکفیر کو جرم قرار دینا ہو گا، سید اخلاق الحسن شاہ

23 Mar 2015 23:52

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردی کی لعنت سے نجات ضروری ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور سے نجات کے لئے شرپسندوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اس مائنڈسیٹ کا بھی خاتمہ کرنا ہو گا، جب تک اس کینسر کو جڑ سے نہ اُکھاڑ پھینکا جائے اس وقت تک یہ درندے پیدا ہوتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری نے لاہور میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی سالمیت اور دفاع کے لئے جان بھی حاضر ہے، پاکستان اور اسلام کے دشمن آج رسوا ہو رہے ہیں، قومی یکجہتی اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے دشمن شکست سے دوچار ہے، یوم پاکستان کی پروقار تقاریب اور عوامی جوش وجذبہ دشمن کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردی کی لعنت سے نجات ضروری ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور سے نجات کے لئے شرپسندوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اس مائنڈسیٹ کا بھی خاتمہ کرنا ہو گا، جب تک اس کینسر کو جڑ سے نہ اُکھاڑ پھینکا جائے اس وقت تک یہ درندے پیدا ہوتے رہیں گے، ہم مدارس کے خلاف نہیں لیکن ایسے مدارس جو دہشت گردوں کے لئے ڈھال بنتے ہوں اُن کا خاتمہ ضروری ہے، مدارس کے نصاب میں تکفیر کو جرم قرار دینا ہو گا۔ سید اخلاق الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس ملک میں بسنے والے تمام افراد کا ملک ہے، چند مٹھی بھر انتہا پسندوں کے ہاتھوں معصوم پاکستانیوں اور افواج پاکستان کی شہادتیں نااہل سیاست دانوں کی بدولت ہیں، یہ سیاسی اشرافیہ ذاتی مفادات کے لئے ریاست کو سیاست پر قربان کر رہے ہیں، اگر مملکت خداداد کو شجاع اور بہادر لیڈر شپ میسر ہو تو پاکستان کے غیور عوام میں وہ ہمت ہے کہ وہ پوری دنیا پر حکمرانی کریں۔


خبر کا کوڈ: 449601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449601/مدارس-کے-نظام-میں-تکفیر-کو-جرم-قرار-دینا-ہو-گا-سید-اخلاق-الحسن-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org