0
Tuesday 24 Mar 2015 14:07

یوگنڈا، عسکریت پسندی کی مبینہ تعلیم دینے پر 5 مدارس بند

یوگنڈا، عسکریت پسندی کی مبینہ تعلیم دینے پر 5 مدارس بند
اسلام ٹائمز۔ افریقی ملک یوگنڈا میں عسکریت پسندی کی مبینہ تعلیم دینے پر 5 مدارس کو بند کر دیا گیا ہے۔ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان پیٹرک اونیانگو نے بتایا کہ مذکورہ مدارس طلبا کو عسکریت پسندی کی تعلیم دے رہے تھے، تاکہ وہ حکومت مخالف جنگجوؤں کے گروپ میں شامل ہو سکیں۔ یوگنڈا کے مقامی اخبار کے مطابق ملک کے معروف مسلم رہنما قاسم نکی بنگ نے حکومتی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس کے خلاف جانبدارانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 449696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش