0
Tuesday 24 Mar 2015 14:41

افغانستان میں مارے گئے امریکیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اشرف غنی

افغانستان میں مارے گئے امریکیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کابل اور واشنگٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ امریکا کے دورے کے موقع پر ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران افغان سرزمین پر مارے جانے والے ہزاروں امریکی فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فوجیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے نہ صرف افغانستان کو بلکہ خود امریکا کو بھی دہشت گردی سے محفوظ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ اب افغان فورسز بھی ملک کی سیکیورٹی سنبھالنے کی مکمل صلاحیت کی حامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اور افغانستان کے مشترکہ مفادات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انھیں ایک دوسرے کے قریب لائے ہیں، دہشت گردی سے جو خطرات افغانستان کو روز مرہ بنیاد پر درپیش ہیں وہ امریکا اور عالمی برادری کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 449706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش