0
Tuesday 24 Mar 2015 21:27

عزیر بلوچ کو دبئی سے لانے کیلئے جانیوالی ٹیم نامراد ہو کر خالی ہاتھ ہی لوٹ آئی

عزیر بلوچ کو دبئی سے لانے کیلئے جانیوالی ٹیم نامراد ہو کر خالی ہاتھ ہی لوٹ آئی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سرغنہ اور لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کو دبئی سے واپس لانے کیلئے جانے والی پولیس کی ٹیم نامراد ہوکر خالی ہاتھ ہی وطن واپس لوٹ آئی ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی سربراہی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی کھارادر زاہد حسین پر مشتمل 3 رکنی ٹیم عزیر بلوچ کی حوالگی کے لئے دبئی گئی تھی، تاہم عزیر بلوچ کی حوالگی کا معاملہ آئندہ ماہ تک مؤخر ہونے کے بعد ٹیم وطن واپس آگئی۔ واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے جعلی دستاویزات متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے پر گزشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 449807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش