0
Tuesday 24 Mar 2015 23:27

الطاف حسین کیخلاف مقدمے میں رینجرز کے کرنل طاہر کا بیان قلمبند

الطاف حسین کیخلاف مقدمے میں رینجرز کے کرنل طاہر کا بیان قلمبند
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمے میں رینجرز کے افسر کرنل طاہر نے بیان قلمبند کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف رینجرز کی جانب سے دائر مقدمے میں رینجرز افسر کرنل طاہر کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز آکر ان کا بیان لیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے رینجرز کے اعلیٰ حکام کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو اور قتل کی دھمکیاں دینے پر رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ نمبر 30/2015 درج کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 449840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش