QR CodeQR Code

تسنیم نورانی تحریک انصاف کے انٹرپارٹی الیکشن کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

25 Mar 2015 02:07

اسلام ٹائمز: سابق بیورو کریٹ کی تعیناتی کا فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تسنیم نورانی کو پارٹی کے انتخابی معاملات پر مکمل اختیار ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے سابق بیورکریٹ تسنیم نورانی کو انٹرپارٹی الیکشن کیلئے چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا ہے، انکی تعیناتی جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سفارش پر کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری داخلہ تسنیم نورانی کو تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔ تسنیم نورانی کی تعیناتی کا فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تسنیم نورانی کو پارٹی کے انتخابی معاملات پر مکمل اختیار ہوگا، تسنیم نوارنی کو انتخابی عمل میں بہتری لانے کیلئے کمیٹی بنانے کا بھی اختیار ہوگا۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تسنیم نورانی آئندہ چند دنوں میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔تسنیم احمد نورانی عمران خان سے ملاقات میں اپنے کمیشن کے مزید ممبران کا چناو بھی کرینگے ۔عمراں خان نے جسٹس وجیہ الدین کی سفارشات پر عملدار امد کے بعد ان کا کام مکمل ہونے پر پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل ختم کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 449844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449844/تسنیم-نورانی-تحریک-انصاف-کے-انٹرپارٹی-الیکشن-کیلئے-چیف-کمشنر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org