0
Wednesday 25 Mar 2015 01:07

اسرائیل پچاس سال سے فلسطین پر جاری قبضہ ختم کرے، امریکا

اسرائیل پچاس سال سے فلسطین پر جاری قبضہ ختم کرے، امریکا
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پہلی بار باضابطہ طور پر اسرائیل سے فلسطین کے مقبوضہ عرب علاقوں پر ناجائز قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم کرتے ہوئے خود مختار فلسطینی ریاست کی تشکیل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائیٹ ہاﺅس کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں دیے گئے بیانات کی ایک بار پھر مذمت کی گئی ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے سیکرٹری جنرل ڈنیس ماکیڈونو نے امریکی یہودیوں کے گروپ جے اسٹریٹ سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو کے ایک حالیہ متنازعہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے اس طرح کے بیانات سے نمٹنا زیادہ آسان نہیں ہے۔ اس طرح کے بیانات کبھی بھی نہیں دیے جانے چاہئیں، جس طرح کا متازعہ بیان نتین یاھو کی جانب سے سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی تھی۔ اس طرح کی بیان بازی قیام امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ بالخصوص براہ راست مذاکرات کی بحالی کی کوششیں بری طرح متاثرہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل پچاس سال سے فلسطین پر قبضہ ختم کرے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ مسٹر ماکیڈونو کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں کنیسٹ کے ایک انتخابات سے ایک روز قبل نتین یاھو کا بیان تشویش میں مبتلا کردینے والا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر میری حکومت بنی تو فلسطینی ریاست قائم نہیں ہونے دوں گا۔ ملک کا وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے انہیں اس طرح کا بیان دینے کی کیا ضرورت تھی؟ اس بیان سے ہم سب تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 449854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش