0
Wednesday 25 Mar 2015 09:59

کشمیری اہم فریق ہیں، تسنیم اسلم

کشمیری اہم فریق ہیں، تسنیم اسلم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں، مسئلے کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کشمیری عوام کے حوالے سے دیے گئے بیان پر منگل کو ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کا شروع سے ہی یہی موقف رہا ہے کہ علاقائی سلامتی، امن، اقتصادی ترقی اور جنوبی ایشیائی عوام کی خوشحالی کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اہم اور ضروری ہیں۔ پاکستان کا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حتمی حل کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزاد اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے ہونا چاہیے۔ وہ استصواب رائے جس کا ذکر اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج ہے۔ کشمیری مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں اور ان کو حق خودارادیت دینا ہو گا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے عزم پر کاربند ہے، ہم کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 449897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش