0
Wednesday 25 Mar 2015 18:33

داعش و طالبان نے ثابت کر دیا وہ شمر کے فرزند ہیں، معصوم نقوی

داعش و طالبان نے ثابت کر دیا وہ شمر کے فرزند ہیں، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان (نیازی) کے سربراہ سید معصوم حسین نقوی نے لاہور میں علما و مشائخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش نے اپنی حرکتوں سے اسلام کو بدنام کیا ہے، اس دہشت گرد گروہ کا فی الفور خاتمہ ضروری ہے کیوں کہ امن کی دشمن شدت پسند تنظیمیں انسانیت اور اسلام کی بھی دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور داعش جیسی نتظیموں کے باعث مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، اسلام پیار محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، جو لوگ اسلام کو بارود کے ذریعے پھیلانا چاہتے ہیں وہ گمراہ اور جہنمی ہیں۔ جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام کو بدنام کرنے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور داعش نے مخالفین کے گلے کاٹ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ شمر کی اولاد ہیں، یہ فوج یزید کا موجودہ چہرہ ہے جو اب نمودار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امت کو اتحاد ویکجہتی کی تلقین کریں اور اسلام کے مثبت امیچ کیلئے مل کر جدوجہد کریں۔
خبر کا کوڈ : 449994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش