QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی، 16 مشتبہ افراد گرفتار

25 Mar 2015 22:09

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز فرنٹئیر کور اور پولیس کے عملے نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب کیچی بیگ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ فرنٹئیر کور اور کوئٹہ پولیس نے سریاب کے علاقے اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹئیر کور اور پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب کیچی بیگ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کالا کوف کے 320 راؤنڈ، 32 بور پسٹل کے 120 راؤنڈ، ایس ایم جی کے 60 راؤنڈ، تین سو تین بور رائفل کے 42 راؤنڈ بمعہ میگزین، ایک بارہ بور پسٹل، 12 میگزین ایس ایم جی، تیس بور پسٹل بمعہ 2 میگزین، پسٹل 38 بور تین عدد بمعہ میگزین، ایک بنوں، 2 بنڈورئیر، 2 پسٹل ہولیسٹر، برآمد کرکے 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے گرفتار افراد سے تحقیقات شروع کردیں۔


خبر کا کوڈ: 450003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/450003/کوئٹہ-میں-ایف-سی-کی-کارروائی-16-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org