0
Wednesday 24 Nov 2010 11:14

ایران پر طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام،پاکستان افغانستان میں نیٹو افواج سے تعاون کر رہا ہے،امریکی فوج

ایران پر طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام،پاکستان افغانستان میں نیٹو افواج سے تعاون کر رہا ہے،امریکی فوج
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔امریکا نے الزام لگایا ہے کہ ایران افغان طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ امریکی فوج نے کانگریس کو رپورٹ بھیجی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے ستمبر تک طالبان کی کارروائیوں میں تین سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔سڑک کنارے نصب بم کی کارروائیاں اس کے علاوہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران افغان طالبان کو نہ صرف اسلحہ فراہم کر رہا ہے بلکہ انھیں عسکری تربیت بھی دے رہا ہے۔امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں نیٹو افواج سے تعاون کر رہا ہے،تاہم پاک افغان سرحد طالبان کے لیے بہترین پناہ گاہ ہے۔یہ پناہ گاہیں افغانستان میں امن قائم کرنے میں رکاوٹ ہیں۔پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں کرپشن ہو رہی ہے۔ اگرچہ افغان حکومت بدعنوانی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے،لیکن ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 45002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش