0
Wednesday 25 Mar 2015 23:12

قوم کی حمایت سے امن لاکر رہیں گے، جنرل راحیل شریف

قوم کی حمایت سے امن لاکر رہیں گے، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت سے ملک میں امن لا کر رہیں گے، ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے زیر تربیت افسران سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملٹری اکیڈمی کاکول انتہائی اہم ادارہ اور عسکری قیادت کی تربیت گاہ ہے، کیڈٹ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور مشکلات سے نہ گھبرائیں۔ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں فوجی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی اور قوم کی حمایت سے امن لاکر رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 450059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش