0
Thursday 26 Mar 2015 16:35

یمن پر سعودی فوجی حملہ اس کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی ہے، محمد جواد ظریف

یمن پر سعودی فوجی حملہ اس کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی ہے، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یمن پر سعودی عرب کے حملے فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے سوئیزر لینڈ کے شہر لوزان میں یمن کے حالات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی اور مغربی ملکوں کو خبردار کیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں منجملہ القاعدہ اور داعش کے ہمراہ تنگ نظرانہ کھیل میں نہ الجھیں۔ محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن میں بحران کے آغاز سے ہی یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے اس ملک میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی ضرورت رہی ہے، یمن کے بحران کا حل بھی یہی ہے۔ انھوں نے صنعا اور عدن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے قتل عام کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے فوجی کاروائی فوری طور پر بند اور مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگی حالات سے پورے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھے گی اور اس معرکے میں شریک ہونے والے کسی بھی ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران یمن کے بحران پر قابو پانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 450144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش