0
Thursday 26 Mar 2015 18:35

صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ کی اہلسنت رہنماؤں کی جانب سے مذمت

صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ کی اہلسنت رہنماؤں کی جانب سے مذمت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، جمعیت علما پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، اے ٹی آئی کے مرکزی صدر ارحم سلیم قادری، نیشنل مشائخ کونسل کے صدر خواجہ قطب الدین فریدی، پیر نقیب الرحمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔ اہل سنت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فضل کریم کے بیٹے کے گھر پر چھاپہ ناقابل برداشت ہے، پنجاب حکومت کو اہل سنت دشمنی مہنگی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے متکبر حکمران سیاسی انتقام پر اتر آئے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا کو دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے حامیوں کی گرفتاریاں ملک دشمنی ہے، پنجاب میں اہل سنت رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ ہوئی تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، حکومتی جبروظلم اہل حق کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، پنجاب حکومت نے اہل سنت کی گرفتاریاں بند نہ کیں تو بلدیاتی الیکشن میں یارسول اللہ ﷺ کہنے والے مسلم لیگ نون کو ووٹ نہیں دیں گے، صاحبزادہ حامد رضا پر قائم کئے گئے مقدمات فوری واپس لئے جائیں، فیصل آباد میں اہل سنت کی گرفتاری کا عمل شرمناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 450152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش