اسلام ٹائمز۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار مزید 9 ملزمان کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ملزم فیصل محمود عرف موٹا، فرحان شبیر عرف ملا، نادر شاہ، عبید کے ٹو، عامر سلیم عرف سرکٹا، امتیاز، کاظم رضا رضوی، عبدالقادر ہنگورو اور ندیم احمد کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے گلبرگ پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ ملزم عبدالقادر ہنگورو پر زبیر، کریم اور پولیس اہلکار چمن کو کلری تھانے کی حدود میں قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔ عدالت نے ملزم نادر شاہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر اس کے اہلخانہ سے ملاقات کرانے کی اجازت بھی دی، ملزمان کو 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔