0
Friday 27 Mar 2015 01:39

بیرسٹر سلطان ایسی پارٹی میں گئے جہاں بھگوڑے جمع ہیں، پرویز اشرف

بیرسٹر سلطان ایسی پارٹی میں گئے جہاں بھگوڑے جمع ہیں، پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان ایسی پارٹی میں چلے گئے ہیں جہاں تمام پارٹیوں کے بھگوڑے اور لوٹے جمع ہیں، پارٹی میں ایک بے وفا ہوتا ہے تو پارٹی میں گند اور رولا پڑ جاتا ہے۔ میرپور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بیرسٹر سلطان نے اچھا کیا جو پارٹی چھوڑ دی کیونکہ پیپلز پارٹی میں لوٹوں اور بے وفا لوگوں کی گنجائش نہیں، اچھا کیا تم نے بھائی! تم بھی وہیں چلے گئے جہاں تمام پارٹیوں کے بھگوڑے لوٹے اور کچرے جا چکے تھے، ایک پارٹی میں بے وفا ہونا تو گند پے جانا ہے رولا پے جانا ہے، ہک بندہ بے وفا ہوئے، کہ تیرا جگرا ہے کہ تو سارے لوٹے سارے گند لے گیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر جس طرح پیپلز پارٹی اٹھاتی رہی، اس طرح کسی حکومت نے نہیں اٹھایا۔ جلسے سے آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 450238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش