QR CodeQR Code

تحریک انصاف اور اے این پی نے سعودی درخواست پر فوج بھیجنے کی مخالفت کردی

27 Mar 2015 03:07

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں تحریک انصاف کے راہنما محمود الرشید نے کہاکہ پاکستان کے اندرونی حالات خراب ہیں، ہمیں پہلے اپنے ملک کے حالات کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فریق نہیں بننا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل نے سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کی مخالفت کردی، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پہلے ملک کے اندرونی حالات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اے این پی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں شمولیت کے نتائج سے سبق حاصل کرنا چاہئے، یمن میں فوج بھیجنے کی سعودی عرب کی درخواست پر ردعمل میں اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے راہنما محمود الرشید نے کہاکہ پاکستان کے اندرونی حالات خراب ہیں، ہمیں پہلے اپنے ملک کے حالات کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فریق نہیں بننا چاہئے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما زاہدخان نے کہاکہ ہم افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں شمولیت کے نتائج آج بھی بھگت رہے ہیں، ہمیں پہلے اس جنگ میں شمولیت سے سبق حاصل کرنا چاہئے اور پاکستان کو دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 450257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/450257/تحریک-انصاف-اور-اے-این-پی-نے-سعودی-درخواست-پر-فوج-بھیجنے-کی-مخالفت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org