0
Friday 27 Mar 2015 11:22

حقانی نیٹ ورک امریکا وافغانستان کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، امریکا

حقانی نیٹ ورک امریکا وافغانستان کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، امریکا
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون مثبت پیش رفت ہے، لیکن پاکستان کوشدت پسندی کے خلاف مکمل عدم برداشت کی پالیسی پرعمل کرنے میں طویل سفرطے کرنا ہے۔ افغانستان پاکستان کے معاملات پر امریکا کی نائب نمائندہ لوریل ملر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں میں پاکستان اہم کردارادا کر رہا ہے، لیکن اس میں مسلسل دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس میں کافی وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ایک مثبت کردار ادا کر رہا ہے، لیکن کچھ معاملات پر خاص طور پر حقانی نیٹ ورک کے بارے میں سوالیہ نشان برقرار ہیں، حقانی نیٹ ورک کا معاملہ ہم اب بھی پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھا رہے ہیں کیونکہ ہمیں اس پر خاصی تشویش ہے۔
خبر کا کوڈ : 450278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش