0
Friday 27 Mar 2015 12:28

ڈرائیوروں کی بازیابی تک سیندک پراجیکٹ کو تیل کی سپلائی بند رہیگی، یوسف شاہوانی

ڈرائیوروں کی بازیابی تک سیندک پراجیکٹ کو تیل کی سپلائی بند رہیگی، یوسف شاہوانی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سیندک پراجیکٹ کو سپلائی روک دی۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر محمد یو سف شاہوانی اور جنرل سیکرٹری محمد شفیق کاکڑ کے مطابق یہ فیصلہ مستونگ سے چار آئل ٹینکر ڈرائیوروں کے اغواء اور چار دن گزرنے کے باوجود تاحال عدم بازیابی کے بعد کیا گیا۔ میر محمد یوسف شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام آئلز کمپنیز کو مطلع کرتے ہیں کہ سیندک پراجیکٹ کیلئے تیل ترسیل عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے۔ آئے دن کے واقعات جن میں جانی و مالی نقصانات اور تاحال نقصانات کا ازالہ نہ کرنا، چار ڈرائیورز کا حالیہ اغواء، ناقابل برداشت مسئلہ بن چکا ہے۔ لہٰذا ہماری ایگزیکٹو باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ہمارے چار ڈارئیور بازیاب نہیں ہوتے، جانی و مالی نقصانات سابق اور حالیہ کی تلافی نہیں ہوتی اور آئندہ کے لئے تسلی بخش تحفظ میسر نہیں ہوتا ہم سیندک کو سپلائی بند رکھیں گے۔ اگر کوئی کمپنی سیڈک سپلائی کریگی تو تمام تر نقصانات کی ذمہ داری اس پر عائد ہوگی۔ دریں اثناء ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی نے وزیراعلیٰ کو بھی ایک خط کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے مغوی ڈرائیوروں کی فوری بازیابی کیلئے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے یہ بھی کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی سیندک پراجیکٹ کی سپلائی گاڑیوں پر حملے ہوچکے ہیں۔ لیکن اب تک متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضہ نہیں ملا ہے۔
خبر کا کوڈ : 450282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش