0
Friday 27 Mar 2015 17:17

بحرین، شیخ علی سلمان کی بحرینی عوام کو اپنے عوامی مطالبات کے لیے پرامن احتجاج جاری رکھنے کی اپیل

بحرین، شیخ علی سلمان کی بحرینی عوام کو اپنے عوامی مطالبات کے لیے پرامن احتجاج جاری رکھنے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین کے سربراہ شیخ علی سلمان نے جیل سے اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انسانی حقوق کے لیے کوشش کرنا ایک دینی و عقلی فریضہ ہے، بحرینی عوام کو اپنے مطالبات اور حقوق کے لیے اپنی پرامن سرگرمیوں کو جاری رکھنا چاہیے۔ انھوں نے اس بیان میں کہا کہ آخرکار ایک ایسے نظام کے سائے میں کہ جس پر تمام لوگوں کا اتفاق ہو، ایک آزادانہ اور آبرومندانہ زندگی پر مبنی بحرینی عوام کے مطالبات ضرور پورے ہوں گے۔ انھوں نے بحرینی عوام کے مطالبات کے حصول کے لیے اپنی پرامن کوششیں جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے خلاف آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی پرتشدد پالیسیوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کی تیسری بار سماعت ہوئی اور بحرین کی عدالت نے ان کی حراست میں بائیس اپریل تک توسیع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 450403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش