QR CodeQR Code

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت امریکہ اور صیہونی مفادات کی تکمیل کے لیے ہے، عبدالمالک الحوثی

27 Mar 2015 17:20

اسلام ٹائمز: یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن میں اب سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے مشترکہ مفادات وجود میں آ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے اور اس سے ان کی جارحیت اور وحشتی پن ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے صیہونی مفادات کی تکیمل کے لیے ہیں کیونکہ سب سے پہلے صیہونی حکومت نے انقلاب یمن پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں اب سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے مشترکہ مفادات وجود میں آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر حملہ کرنے والے عرب ممالک مغرب کی کٹھ پتلیاں اور پٹھو حکومتیں ہیں جو یمن کی تباہی اور اسکی تقسیم اور یمن کی قوم میں تفرقہ پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عبدالملک حوثی نے کہا کہ ان ملکوں نے یمن میں اپنے ایجنٹوں کو برسر اقتدار لانے کیلئے اربوں ڈالرخرچ کئے ہیں لیکن جب انہیں مالی، سیاسی اور میڈیا کی سطح پر ناکامی ہوئی تو انہوں نے اپنے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹا کر یمن پر جارحیت شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جارح ممالک یمن پر حملے کر کے اس کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 450405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/450405/یمن-پر-سعودی-عرب-کی-جارحیت-امریکہ-اور-صیہونی-مفادات-تکمیل-کے-لیے-ہے-عبدالمالک-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org