QR CodeQR Code

یمن کا مسئلہ، پاکستانی وفد کا دورہ سعودی عرب موخر

28 Mar 2015 00:33

اسلام ٹائمز: پاکستانی دفتر خارجہ نے وزیر دفاع اور مشیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے موخر ہونے کی تصدیق کر دی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے پاکستانی فوج سعودی عرب بھیجنے کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا دورہ سعودی عرب موخر کر دیا گیاہے، جبکہ یمن کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے وزیراعظم ہاﺅس میں اعلٰی سطحی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ دفترخارجہ نے وزیردفاع اور مشیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے موخر ہونے کی تصدیق کردی ہے، جبکہ یہ دورہ طے تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن میں موجود پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا تھا اور ان کے بحفاظت انخلاء کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس طلب کرکے وزیردفاع و مشیر خارجہ کا دورہ موخر کر دیا گیا ہے اور اجلاس کے دوران تفصیلی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق صنعاء میں ایک ہزار سے کم جبکہ مجموعی طور پر یمن میں تین ہزار پاکستانی شہری موجود ہیں۔ گذشتہ روز دفتر خارجہ کی ترجمان نے سفارتخانہ بند کرکے پاکستانیوں کے انخلاء کی مخالفت کی تھی، دفترخارجہ کا موقف تھا کہ پاکستان کو اپنی افواج نہیں بھیجنی چاہیں، اس سے پاکستانی شہریوں پر حملوں کا خدشہ بڑھ جائے گا، جبکہ ماضی میں پاکستان نے اقوام متحدہ کی منظوری سے بیرونی ممالک میں اپنی افواج بھیجی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 450463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/450463/یمن-کا-مسئلہ-پاکستانی-وفد-دورہ-سعودی-عرب-موخر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org