0
Saturday 28 Mar 2015 17:05

برطانیہ نے بھی سعودی عرب کی یمن میں جاری فضائی جارحیت کی حمایت کردی

برطانیہ نے بھی سعودی عرب کی یمن میں جاری فضائی جارحیت کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ یمن میں تحریک انصار اللہ کے خلاف بمباری مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی فضائی آپریشن میں سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی جانب سے مسلسل تیسرے روز بھی یمن میں تحریک انصار اللہ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی جب کہ کشیدہ صورت حال کے باعث یمن کو نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی صدر باراک کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی سعودی فرمان سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں مکمل حمایت کی یقین دہائی کرائی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصار اللہ کی پیش قدمی بھی جاری ہے جس کے بعد یمن کے ایئر پورٹس بند، بندر گاہیں سیل اور راستے غیر محفوظ ہونے سے 2 ہزار پاکستانیوں سمیت ہزاروں غیر ملکی محصور ہوکر رہ گئے ہیں، صنعاء میں پھنسے پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے وطن لانے کے لئے تمام پاکستانیوں کو ’پاکستان اسکول‘ میں جمع ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں جہاں سے ان کی وطن واپسی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 2 طیارے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگ سے انسانی المیے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں جب کہ ایک کروڑ کی آبادی غذائی قلت کا شکار ہو رہی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جبکہ پٹرول بھی نایاب ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 450586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش