QR CodeQR Code

حکومت قومی ایکشن پلان پر عمل کرنے میں مخلص نہیں، ملک غلام محمد

28 Mar 2015 17:36

اسلام ٹائمز: خوشاب میں عوامی تحریک کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں ضلع کی ہر یونین کونسل کی سطح پر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، بلدیاتی امیدواروں کا چنائو میرٹ پر ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک خوشاب کے ضلعی صدر ملک غلام محمد اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشتگردی کیخلاف بنائے جانیوالے قومی ایکشن پلان پر عمل کرنے میں مخلص نہیں، جس کی وجہ سے اس حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ سے موجودہ حکمرانوں کی دکانداریاں بند ہو جائینگی، کراچی آپریشن میں ثابت ہو گیا کہ بڑی سیاسی تنظیمیں اپنے عسکری ونگ قائم کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں ضلع کی ہر یونین کونسل کی سطح پر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، بلدیاتی امیدواروں کا چنائو میرٹ پر ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 450591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/450591/حکومت-قومی-ایکشن-پلان-پر-عمل-کرنے-میں-مخلص-نہیں-ملک-غلام-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org